پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

سندھ پولیس کے گریڈ 16 کے افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے گریڈ 16 کے پولیس افسران کو گریڈ 17 میں آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی۔

سندھ پولیس کے گریڈ 16 کے 62 ترقی کے منتظر سینئر موسٹ اسسٹنٹ کو گزیٹیڈ گریڈ 17 آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ترقی ان افسران کے 5 سال اسسٹنٹ گریڈ 16کے عہدے پر برقرار رہنے کے بعد دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ان تمام پولیس افسران کو مؤرخہ 05.12.2024 کو اگلے عہدے پر ترقی کے لیے کنسیڈر کیا تھا۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج مورخہ 25.03.2025 کو جاری کردیا گیا ہے، تمام افسران کو نیا رینک مبارک ہو۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے پولیس کی تفتیشی صلاحیت مزید بہتر بنانے کیلیے 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹی گیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت سروس اسٹرکچر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ تفتیشی صلاحیت کی بہتری کیلیے 2 ہزار اے ایس آئی بھرتی کریں گے، اقدام پولیس کی تحقیقاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلیے اہم ہے۔ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ پولیس کی انویسٹی گیشن برانچ بہتر بنا کر جرائم پر قابو پایا جائے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں