تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سندھ پولیس نے حلیم عادل کے گھر کا گھیراؤ کرلیا

کراچی: سندھ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے گھر کا  گھیراؤ  کیا اور بعدازاں ضمانت کے آرڈر دیکھنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے حلیم عادل شیخ کے گھر پولیس کے گھبراؤ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بظاہر پولیس کمانڈوز کے ساتھ چھ موبائل موجود ہیں، امپورٹڈ حکومت اب گھبراہٹ کا شکار ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف 2 مقدمات درج ہوئے تھے پہلا مقدمہ گلشن معمار میں دہشت گردی، اقدام قتل ودیگر دفعات پر ہوا تھا جبکہ دوسرا اینٹی انکروچمنٹ تھانے میں 40 ایکڑ سرکاری زمین پرقبضے کا درج ہوا تھا۔

حلیم عادل شیخ کا بھی کہنا ہے کہ آدھے گھنٹے پولیس اہلکار میرے گھر کے باہر موجود ہیں۔

علی زیدی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اس وقت گھبراہٹ کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ اس وقت اپنے گھر پرموجود ہیں۔

پولیس نفری واپس روانہ

بعدازاں حلیم عادل شیخ کے گھر پہنچنے والی پولیس نفری واپس روانہ ہوگئی ان کے ضمانت کے آرڈر دیکھ کر پولیس روانہ ہوئی ان کے گھر 6 سے زائز موبائلز حلیم عادل شیخ کے گھر پہنچی تھیں۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کی تھی۔

Comments

- Advertisement -