پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

سندھ کی جیلوں کیلئے ٹھیکوں میں 2 ارب سے زائد کی بےضابطگیوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کی جیلوں کیلئے ٹھیکوں میں بےضابطگیوں، فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحقیقات کاحکم دیدیا۔

پی اے سی کا اجلاس ہوا، سندھ کی جیلوں میں بڑی کرپشن سامنے آنے کے بعد سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نےضابطگیوں کی تحقیقات کاحکم دیدیا ہے، 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بےضابطگیوں، فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

قیدیوں کو کھانے، دواؤں، کپڑوں، فرنیچر کی فراہمی کےٹھیکوں میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، پی اے سی کی جانب سے سیکریٹری داخلہ سندھ کو تحقیقات کرکے ایک ماہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں منعقد ہوا، محکمہ جیل خانہ جات کی سال2019 اور سال 2020 کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا

چیئرمین پی اےسی نے کہا کہ اربوں روپے کے ٹینڈرز کن ٹھیکداروں کو دیے گئے ریکارڈ فراہم کریں، قیدیوں کو فراہم 3 وقت کے کھانے کا معیار کیا ہے، کیسےچیک کیا جاتا ہے،

آئی جی جیل قاضی نظیر احمد نے بتایا کہ قیدیوں کے کھانے کا معیار میڈیکل افسرز، ججز بھی آکر چیک کرتے ہیں، 2 ارب45 کروڑ خرچ کئے گئے جس کا باضابطہ ٹینڈر جاری کیا گیا تھا

جیل حکام پی اے سی اور آڈٹ کو 2 ارب45 کروڑ سے زائد کے خرچ پرمطمئن نہ کر سکے، سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانا فراہمی پر 2 ارب سے زائد خرچ ہونے پرآڈٹ اعتراض سامنے آیا۔

کمیٹی رکن خرم کریم سومرو نے کہا کہ جیلوں میں اصلاحات کیلئے اربوں روپے بجٹ فراہم ہورہا ہے، اس کے باوجود ملیر جیل کی کھڑکی سے قیدی کیسے فرار ہوا؟ جیل حکام قیدی فرار ہونے پر پی اے سی کو مطمئن جواب نہ دے سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں