بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سندھ رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی،3 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ رینجرز اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان وسیع اللہ، محمد فاضل ، محمد رضوان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے،گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اعتراف کیا ان کاتعلق وجیہ ایم کیو ایم لندن کی ٹیم سے ہے،وجیہ ایم کیو ایم لندن سے احکامات لے کر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ وجیہ گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور فنڈ بھی مہیا کر چکا تھا،ملزمان نےنجی ٹی وی اینکر کوٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متحدہ لندن کراچی میں چھوٹے گروپ ترتیب دے کر دہشت گردی کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، را کے دہشت گرد ونگ کا سربراہ پکڑا گیا

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے را کے دہشت گرد ونگ کے سربراہ شاہد عرف متحدہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں