کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد سے 18 دسمبر کو لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، رینجرز نے الآصف اسکوائر سے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق 18 دسمبر کو قائد آباد سے لاش ملنے کا معاملہ رینجرز نے حل کرلیا، الاصف اسکوائر سے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے نمروز کو قتل کرکے لاش ملیر ندی کی جھاڑیوں میں پھینک دی تھی، مقتول کوئٹہ کا رہائشی تھا اور چمن سے کراچی چلنے والی بس کا ڈرائیور تھا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالصمدد اور پردیس خان کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: رینجرز نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیے
دوسری جانب سے رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسلم عرف پروانہ کو گرفتار کیا گیا، ملزم بھتہ خوری اور اسلحہ کی خریدوفروخت میں ملوث ہے۔
بغدادی، عید گاہ سے لعل محإد، حسین نیازی اور کامران کو گرفتار کیا گیا، چاکیواڑہ، میٹھادر، گارڈڈن، بلوچ کالونی، مبینہ ٹاؤن، سکھن سے 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔
رینجرز کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔