اشتہار

کراچی: رینجرز کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے 4 کارندے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے ملیر 15 اور لیاری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے 500 سے زائد موٹرسائیکلیں چوری کیں اور چھینی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں نور محمد، زید علی، معاذ علی اور محمد رحیم شامل ہیں۔

- Advertisement -

رینجرز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملزمان ملیر، سرجانی، لانڈھی اور کمرشل علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے چوری کی گئیں 4 موٹر سائیکلیں، نمبر پلیٹس برآمد ہوئیں، ملزمان چھینی گئی موٹر سائیکلیں جعلی نمبر پلیٹس پر تربت لے جاتے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ چند روز قبل رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا تھا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں عزیز آباد سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان بھی شامل تھے جو سائبر کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

چاکیواڑہ اور کھارادر سے لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے تھے، ان ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ، فاروق مایا گروپ اور غفاز ذکری گروپ سے ہے، ملزمان بھتہ اور متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں