ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں مزید کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ رینجرز نے شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز سمیت 13 ملزمان گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان گرفتار کر لیے، جن میں لیاری گینگ وار، ڈکیت اور اسٹریٹ کرمنل شامل ہیں۔

[bs-quote quote=”ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کراچی کے علاقوں تیموریہ اور سعید آباد سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں ایم کیو ایم لندن کے شہزاد عرف کارا، داؤد اور شاہ نوازعرف عادل شامل ہیں۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق کلری سے بھی ایک منشیات فروش کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کا نام شعیب عرف چھیپا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تیموریہ، حیدری، سعید آباد اور مدینہ کالونی سے 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  کراچی : رینجرز کی کارروائیاں‘ 2 ملزمان گرفتار


رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آج صبح بھی شہرِ قائد کے علاقوں موسمیات چورنگی اور یاس آرکیڈ گلشن اقبال میں کارروائیاں کرتے ہوئے رینجرز نے 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان مختلف علاقوں میں 80 سے زائد اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی میں ملوث تھے۔

ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی، ملزمان نے شریف آباد میں اسپیئر پارٹس کی دکان میں ڈکیتی کی تھی، عبد القادر جاسر کی دوران ڈکیتی واضح طور پر شناخت ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں