منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی: رینجرز کے چھاپے، 3 ڈکیت اور ایک منشیات فروش گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین ڈکیت اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے رینجرز سندھ نے ڈکیتی، منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث تین ملزمان اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق تین ملزمان کو گلزار ہجری کے علاقے سے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ان میں سمیر مصطفی عرف سمیر ڈکیت، شاہد اورعبداللہ شامل ہیں، ملزمان ڈکیتی سمیت متعدد دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

ڈیفنس سے منشیات فروش گرفتار

رینجرز کے مطابق چوتھے ملزم کو ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم اظہار حسین شاہ قیوم آباد اور اختر کالونی کے علاقوں میں منشیات فروشی کا کاروبار کرتا ہے۔

چاروں ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کی گئی ہے، ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں