کراچی : سندھ رینجرزنے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث 11 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر چھاپا مار کرتے ہوئے شہر میں بد امنی پھیلانے والے 11 ملزمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے کارندے شامل ہیں جو بھتہ خوری، کھالیں چھیننے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان میں ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے ملزم عبدالرحمان کراچی آپریشن کے بعد پڑوسی ملک میں بھاگ گیا تھا اورکچھ روز روپوشی کاٹنے کے بعد قیادت کی ہدایت ہر کراچی آیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عبد الرحمان کو ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں نے ٹارگٹ کلنگ نیٹ ورک میں شامل ہو کر وارداتیں کرنے کے لیے ہدایات دیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں سنی تحریک کے کارکنان بھی شامل ہیں جو سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔