کراچی: سندھ حکومت نے رینجرز کے خلاف اشتہار کے معاملے پر سیکریٹری اطلاعات سندھ نذیر جمالی کو عہدے سے ہٹادیا ہے ، جبکہ سیکریٹری مائنز اینڈ منرل زاہد حسین کو سندھ کا نیا سیکریٹری اطلاعات تعینات کردیا گیا ہے۔
محکمہ سروسز نے نذیر جمالی کو عہدے سے ہٹانے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ اور ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا بھی حکم دے رکھا ہے ۔