تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سندھ میں کرونا وائرس کے 41 نئے کیسز رپورٹ ، مریضوں کی تعداد 94 ہوگئی

کراچی: سندھ میں ایک دن میں کرونا وائرس کے مزید  41  کیسز  سامنے آگئے، جس کے بعد  سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76  جبکہ  ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا، سندھ حکومت کے مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کروناوائرس ٹیسٹ کے مزید نتائج آگئے ہیں، تفتان سے سکھرآنے والے50افراد میں کرونا وائرس پایا گیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے کراچی میں 25 اورحیدرآباد میں ایک کیس ہے، جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے، کروناوائرس کے 76 میں سے 2مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 74افراد کوآئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید 13 کرونا کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آج سکھر سے آئے ہوئے 40 سیمپلز ٹیسٹ کیےگئے ہیں جس میں سے13مثبت آئے ہیں۔

اس سے قبل لاہور میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، طبیعت خراب ہونے پر ایک شخص نے نجی لیباٹری نے ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا تھا۔

واضح رہے کروناوائرس ایک سوستاون ملکوں تک پہنچ گیا ہے، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد6  ہزارسے تجاوز کرگئی  جبکہ  ایک لاکھ ستر ہزارسےزائدافراد متاثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -