اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ ریولوشنری آرمی کالعدم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی اور اندرون سندھ رینجرز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم سندھ ریولوشنری آرمی کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ ریولوشنری آرمی کو کالعدم قرار دے دیا،سندھ ریولوشنری آرمی نے10اور19جون کو رینجرز پرحملےکیے تھے۔

سندھ ریولوشنری آرمی نے رینجرز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آر اے اصغر شاہ، شفیع برفت اور بانی ایم کیوایم کا گٹھ جوڑہے جس کا مقصد صوبے کا امن خراب کرنا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ ریولوشنری آرمی کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم ایس آر اے سربراہ اصغر شاہ سے متعلق سید برادری کے سیدراشدشاہ نے نیوز کانفرنس کرتے
ہوئے کہا کہ اصغرشاہ کاتعلق ہمارےخاندان سےہے، اصغرشاہ کی ایس آراےکوبھارت اورافغان ایجنسیاں چلارہی ہیں، اصغرشاہ سندھ میں تمام دہشت گردکارروائیوں کاذمہ دارہے۔

راشدشاہ نے کہا کہ اصغرشاہ افغانستان میں بیٹھ کردشمن ایجنسیوں سےرقم لیتاہے، اصغرشاہ رقم کےعوض سندھ میں دہشت گردی کرتاہے، کالعدم ایس آراےسندھ کےنوجوانوں کوورغلارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں