کراچی: ملکی معیشت کیلئے ایک اور اچھی خبر آئی ہے، سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ماڑی انرجیز کے مطابق سندھ میں سجاول کے علاقے میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں، لوئر گورو فارمیشن سوہو 1 سجاول بلاک میں گیس کا ذخیرہ ملا ہے اور یہاں گیس کی پیداوار کا اندازہ 30.01 ایم ایم سی ایف یومیہ لگایا گیا ہے۔
ماڑی انرجیز ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ریتیلی چٹانوں کے نچلے حصے سے گیس دریافت ہوئی ہے، اس دریافت نے لوئر گوروفارمیشن میں مزید دریافت کے امکانات روشن کیے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مقامی وسائل سے گیس کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی، ذخائر کے مکمل امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے مزید فارمیشنز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔