ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

واٹر ٹینکرمافیا سندھ سیکریٹریٹ میں بھی سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پورے صوبے کا انتظام چلانے والے خود پیاسے رہ گئے، سندھ سیکریٹریٹ میں واٹر ٹینکرکے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے بتایا کہ واٹر بورڈ نے جہاں کراچی کے شہریوں کا حال برا کیا ہوا ہے وہیں سندھ سیکریٹریٹ جہاں چیف سیکٹریری سے لے کر پورے سندھ کی بیوروکریسی بیٹھتی ہے وہ بھی پیاسے ہیں اور پانی کی عدم فراہمی کے باعث سندھ سیکٹریریٹ کو واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل بھی سندھ سیکریٹریٹ کو واٹر ٹینکر کے زریعے پانی فراہم کیا جاتا رہا ہے لیکن کوئی واضح ہدایات سامنے نہیں آئی۔

اب دیکھنا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کاروائی کرتے ہیں یا نہیں۔


Water shortage in Sindh secretariat by arynews

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں