اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

’ وفاق نے اجازت دے دی، سندھ حکومت کو بھی مارکٹیں کھولنے کا اعلان کرنا ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ نے کہا ہے کہ وفاق نے مارکٹیں کھولنے کی اجازت دے دی تو سندھ حکومت کو بھی اعلان کرنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمیل احمد پراچہ کا کہنا تھا کہ مارکٹیں کھولنے سے متعلق سندھ حکومت سے دو ٹوک بات کی جائے گی، وفاق نے مارکٹیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے تو سندھ کو بھی دینا ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے مایوس کیا کیونکہ وہ امید دلا کر پیچھے ہٹ جاتی ہے، اُن کے اس عمل سے تاجر تباہ اور مزدور بے روزگار ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

دوسری جانب سندھ حکومت نے تاجروں کو مذاکرات کے لیے طلب کرلیا، تاجروں کا وفد رات صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے کلفٹن میں واقع دفتر پہنچے گا جس میں مارکٹیں کھولنے سے متعلق تاجروں سے گفتگو کی جائے گی۔

یاد رہےکہ وفاقی حکومت نے 9 مئی سے ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت چھوٹی مارکٹیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں