کراچی:محکمہ خوراک سندھ نے صوبے کے لیے 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک سندھ نے 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف رکھا ہے اور اس حوالے سے سخت احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
محکمہ خوراک سندھ کا کہنا ہے کہ ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹرز،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز گندم کی خریداری کے حوالے سے کوششیں تیز کر دیں،
گزشتہ ماہ 26 مارچ کو گندم خریداری مہم کا آغاز کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدف مکمل کرنے کے لیے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران گندم کے ہدف کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
محکمہ خوراک سندھ کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ سندھ گندم کي خريداري مہم کی روزانہ کی بنیاد پرنگرانی کرے۔
گندم کے وافرذ خائر موجود ہیں، کہیں کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے،علیم خان
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گندم کے وافرذ خائر موجود ہیں، کہیں کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے۔
اس سے قبل رواں ماہ 5 اپریل کو وزیرخوراک سندھ ہری رام کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت 14 لاکھ ٹن گندم خریدےگی، گندم کی خریداری کا عمل میرپور خاص ڈویژن سے شروع کیا ہے۔