جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سندھ ٹاسک فورس کی ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج تعینات کرنے کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ٹاسک فورس نے صوبے میں کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی تعیناتی کی سفارش کردی ، سندھ میں فوج کی تعیناتی کیلئے  خط آج وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ٹاسک فورس نے صوبےمیں فوج کی تعیناتی کی سفارش کردی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے فوج تعینات کی جائے گی ، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آج وزارت داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ سندھ میں فوج کی تعیناتی کیلئے خط آج وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

- Advertisement -

گذشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا تھا کہ سندھ کو چھوڑ کر تین صوبوں میں‌ ایس اوپیز کے نفاذ کے لئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تین صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لئے فوجی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تاہم سندھ میں فوج کی تعیناتی کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، فوج انتظامیہ سے مل کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں