منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے عوام سے اضافی کرایہ لینے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نےعوام سے اضافی کرایہ لینےسے روک دیا اور ہدایت کی زیادہ کرایہ وصولی پرمحکمہ ٹرا نسپورٹ اور ٹریفک پولیس سے رجوع کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے اضافی کرایہ لینے سے روکتے ہوئے کہا محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا، جو پہلے کرائے مقرر تھے عوام وہی کرایہ ادا کریں۔

اویس قادرشاہ کا کہنا تھا زیادہ کرایہ وصولی پرمحکمہ ٹرا نسپورٹ اور ٹریفک پولیس سے رجوع کریں، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سندھ حکومت مسترد کرچکی ہے۔

گذشتہ روز کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، ہماری90فیصدگاڑیاں سی این جی اور10 فیصدڈیزل پرہیں۔

صدرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے مطالبہ کیا تھا حکومت غریب عوام پر رحم کرتے ہوئے اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

مزید پڑھیں : پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پرکرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

یاد رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ چھ روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے بعد پیٹرول اٹھانوے روپےنواسی پیسےاور ڈیزل ایک سو سترہ روپے تینتالیس پیسے کا ہوگیا۔

مٹی کےتیل کی قیمت تین روپے فی لیٹر بڑھ گئی، اب مٹی کا تیل نواسی روپےاکتیس پیسے اور لائٹ ڈیزل اسی روپے چون پیسے فی لیٹر ملےگا جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی تین روپے بڑھادی گئی۔

اوگرا نے پٹرول گیارہ روپے اکیانوے پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل گیارہ روپے سترہ پیسے بڑھانے جبکہ مٹی کا تیل چھ روپے پینسٹھ پیسےاور لائٹ ڈیزل چھ روپے انچاس پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں