کراچی : وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے پبلک ٹرانسپورٹرز کاایس اوپیزپرعمل نہ کرنے کا نوٹس لے لیا اور کہا شکایات ہیں کہ ٹرانسپورٹرز ایس او پیزپرعمل نہیں کررہے، عوام سے گزارش ہے خدارا ایس او پی پر عمل کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے پبلک ٹرانسپورٹرزکاایس اوپیزپرعمل نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے علاقوں میں ایس اوپیزپرعمل کرائیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا جس ضلع میں ایس او پی پرٹرانسپورٹرزعمل نہیں کررہے ایکشن ہوگا، جب تک سب ملکر کام نہیں کریں گے، تب تک ایس او پی پرعمل مشکل ہوگا۔
مزید پڑھیں : کراچی، عوامی ٹرانسپورٹ چل گئی، ایس او پیز کی کھل کر خلاف ورزی
اویس شاہ کا کہنا تھا کہ کئی جگہوں سے شکایات ہیں کہ ٹرانسپورٹرز ایس او پیزپرعمل نہیں کررہے، عوام سےبھی گزارش ہے خدارا ایس او پی پر عمل کریں، عوام ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ رکھیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔
خیال رہے سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی مشروط اجازت ملنے کے بعد عوام نے ایس او پی کی دھجیاں بکھیر دیں، ایس او پی کے مطابق گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بسوں میں سوار نہیں کیا جارہا لیکن بیشتر شہری ماسک اور دستانے پہننے کی پابندی پر عمل نہیں کررہے، اسی طرح بہت ہی کم گاڑیوں میں سینیٹائزر موجود ہے۔
واضح رہے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے سربراہ محمد ارشاد نے تمام بس ڈرائیورز ، کنڈیکٹرز اور مالکان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو حکومت اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گی، اس ضمن میں چیئرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے حکومت کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔