بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بس ڈرائیورز کا یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاونِ خصوصی نے ایس ایس پی جامشورو کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کریں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز رافع حسین کے مطابق محکمہ انسانی حقوق نے جامشورو میں واقع سندھ یونیورسٹی میں ہونے والی غیراخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لیا اور وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی نے ایس ایس پی جامشورو کو خط لکھ دیا۔

خط میں ایس ایس پی کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سندھ یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں اور  ایسے ملزمان کو حراست میں لیں۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ یونیورسٹی سے چلنے والے پوائنٹس کےڈرائیورز نشہ کرتے اور طالبات کو دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے کر فوری رپورٹ بھی طلب کی تھی جبکہ یونیورسٹی کے محکمۂ ٹرانسپورٹ کے انچارج رحمت اللہ شر نے بس ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

اہم ترین

مزید خبریں