ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سندھ، گندم کی سرکاری قیمت مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کے محکمہ خوراک نے 100 کلو گندم کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے 100 کلو گرام گندم کی سرکاری قیمت 4 ہزار 875 روپے مقرر کی گئی ہے۔

محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ کی تمام فلور ملز اور چکیون کو 4875 روپے فی 100 کلو گرام کے حساب سے ہی گندم فراہم کی جائے گی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ ایک روز قبل صوبائی وزیر نے اعلان کیا تھا کہ سندھ حکومت 15 اکتوبر سے سرکاری طور پر گندم جاری کرنا شروع کرے گی، جس کے بعد قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی، کراچی میں جو فائن آٹا استعمال ہورہا ہے اس کی قیمت پنجاب میں بھی 70 روپے سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب میں زیادہ گندم کی پیداوار  کے باوجود، آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہوا، پنجاب میں جس معیار کا آٹا استعمال ہوتا ہے وہ کراچی میں استعمال نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ گندم پروکیومنٹ کا مقصد آخری 5 ماہ میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے ، سندھ حکومت نے گزشتہ سال اور اس سال بھی دانش مندانہ فیصلے کیے ہیں۔

قبل ازیں گورنر سندھ نے سندھ حکومت کی جانب سے گندم جاری نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر گندم کی ریلیز شروع نہ کی گئی تو آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں