جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے2 لیپرڈکیٹ بازیاب کرالیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ جنگلی حیات نے دلچسپ طریقہ کار کی مدد سے 2 لیپرڈ کیٹ کو بازیاب کرالیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لیپرڈکیٹ کوفروخت کرنے کیلئےسماجی رابطوں پر اشتہار دیاگیا تھا، جس پر محکمہ جنگلی حیات سندھ میں آیا، اور انہوں نے چھاپا مار کارروائی کے بجائے محکمہ کے اہلکار خریدار بن کر ملزمان تک پہنچے اور 2 لیپرڈکیٹ بازیاب کرالئے۔

حکمہ جنگلی حیات سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیپرڈ کیٹ کہاں سےآئیں؟ اس کی تفتیش جاری ہے، قوی امکان ہے کہ دونوں کو شمالی علاقہ جات سے کراچی غیر قانونی طور پر منتقل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق لیپرڈ کیٹ کو اسلام آباد وائلڈ لائف کےحوالےکیاجائےگا، جہاں مقامی جنگلی حیات کے حکام چند روز بعد انہیں مارگلہ کی پہاڑیوں میں آزاد کردینگے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے چلتن نیشنل پارک میں ‘پرشیئن لیپرڈ’ کا جوڑا دریافت

کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے افسر جاوید مہر کا کہنا ہے کہ انسانی قبضے میں رہنے والی جنگلی حیات کو بحالی کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال مئی میں محکمہ جنگلات وجنگلی حیات نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی نیشنل پارک میں دریافت ہونے والے نایاب تیندوے کی تصاویرجاری کی تھی۔

وائلڈلائف حکام کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں کئی دہائیوں سے رشئین لیپرڈ کی موجودگی اطلاع تھی لیکن پرشین لیپرڈ جوڑے کی کوہ چلتن میں آثار ملنے پر تلاش شروع کی گئی، چیتےکی عکس بندی محکمہ جنگلی حیات ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں