کراچی : سندھ وائلڈ لائف عملہ نے پشاور سے آنے والی بس سے 54 ٹریپ شدہ یورپین ٹرٹل فاختہ برآمد کرلیں ، جنہیں بعد میں فضاؤں میں آزاد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ وائلڈ لائف عملہ نے سپر ہائی وے پر دوران چیکنگ پشاور سے آنے والی بس سے 54 ٹریپ شدہ یورپین ٹرٹل فاختہ برآمد کرلی۔
بس سوار کوئی بھی مسافر ان کی مالکی قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہوا ، جس پر فاختاؤں کو فضاؤں میں آزاد کردیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
محکمہ کے اہلکار اعجاز نوندانی، اودے سنگھ اور مدن لال اچھا کام کرنے پر داد کے مستحق قرار پائے۔
یورپین ٹرٹل ڈوو یا یورپی فاختہ جو سیلانی پرندہ ہے اور اپنی خوبصورتی و مسحور کن کال کی وجہ سے مشہور ہے۔
ہر یہ فاختائیں سال موسم خزاں کے شروع ہوتے ہی ایران کے مائیگریشن روٹ سے پاکستانی علاقوں میں داخل ہوتی ہے، بعد میں سندھ کے ساحلی علاقوں اور بلوچستان کے میدانی علاقوں کے راستے ہمالین فوٹ ہلز کے علاقوں تک جاتے ہیں اور موسم بہار شروع ہوتے ہی واپسی کا سفر اسی راستے سے کرتے ہیں۔
ان کی خوبصورتی اور لذیذ گوشت کی وجہ سے بے دریغ پوچنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے، اور گلوبل پاپولیشن معدومیت کی طرف جاتی نظر آتی ہے۔