تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی، پی ایس ایل کے میچز میں شائقین کی آمد پر پابندی عائد

کراچی: سندھ حکومت نے پی ایس ایل کے میچز میں شائقین کی آمد پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے پی ایس ایل کے میچز میں شائقین کی آمد پر پابندی عائد کردی، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صرف آج کے میچ میں شائقین ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کل سے میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے، ہم میچز کروا رہے ہیں لیکن مزید رسک نہیں لے سکتے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کل میچ ہوگا لیکن شائقین کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، شائقین کو ٹکٹس کے پیسے واپس کردئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کل نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں صحت اور حفاظت کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے، پی سی بی کھلاڑیوں، آفیشلز، تماشائیوں، میڈیا، سروس پرووائئیڈرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کی صحت اور حفاظت کا مکمل خیال رکھتا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ حکومت سندھ کی سفارش کے بعد پی سی بی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی میں شیڈول آئندہ میچز خالی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے مزید کہاکہ پی سی بی کراچی کے فینز سے ہمدردی رکھتا ہے جنہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ابتدائی میچوں سمیت گذشتہ ایڈیشن کے 8 میچوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا تاہم حکومتِ سندھ کی سفارش کے بعد ہمارے لیے بطور احتیاطی تدابیر یہ فیصلہ کرنا ضروری تھا۔

انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں پی سی بی کھلاڑیوں اور ٹیموں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اوراس حوالے سے انہیں مکمل باخبر رکھا جارہا ہے۔ وسیم خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس سلسلے میں ان کے تعاون کے مشکور ہیں۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ 10 مارچ کو کراچی میں میچز شیڈول کے مطابق کروانے کا فیصلہ حکومتِ سندھ کی مشاورت سے ہی کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی ہمیشہ مقامی حکومت کی مشاورت سے فیصلے کرتا ہے ۔

وسیم خان نے کہاکہ لیگ کے لاہور میں آئندہ میچز کے حوالے سے پی سی بی، پنجاب حکومت سے رابطے میں ہےاور اس حوالے سے پی سی بی صوبائی حکومت کی ہدایات پرمکمل عمل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ٹکٹوں کی واپسی پی سی بی کی ری فنڈ پالیسی کے تحت بذریعہ ٹی سی ایس مراکز پر ہوگی مزید تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -