تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سندھی اجرک کے لوگو والی نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی : سندھی اجرک کے لوگو سے بنی گاڑیوں کی جدید نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ، سیکریٹری ایکسائز عبدالحلیم شیخ نے کہا ہے کہ چپ والی نمبر پلیٹ سال 2020 میں متعارف کرائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز سندھ نے سندھی اجرک کے لوگو سے بنی گاڑیوں کی جدید نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، سیکرٹری ایکسائز عبدالحلیم شیخ کے مطابق پہلے مرحلے میں تین لاکھ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے لیے نمبر پلیٹ بنوائی جائیں گی، چپ والی نمبر پلیٹ سال 2020 میں متعارف کرائی جائے گی۔

عبدالحلیم شیخ کا کہنا تھا کہ اجرک سے بنی نئی نمبر پلیٹ اسکین کرنے سے مالک سمیت تمام معلومات آسانی سے مل جائے گی اور گاڑی چوری کرنے والے بھی پکڑ میں آجائیں گے۔

سیکریٹری محکمہ ایکسائز سندھ نے مزید کہا اس کے لئے سندھ کابینہ اور وزیراعلی سندھ سے منظوری لی جائے گی۔

مزید پڑھیں : 15 ہزار سرکاری گاڑیاں اصلی نمبر پلیٹس کے بغیر استعمال ہونے کا انکشاف

یاد رہے چند روز قبل مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کی 15 ہزار سرکاری گاڑیاں اصلی نمبر پلیٹس کے بغیر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا تھا، سرکاری گاڑیوں کی اوریجنل نمبر پلیٹس سندھ کے محکموں نے وصول نہیں کی جبکہ محکمہ ایکسائز نے بھی گاڑیوں کی اصل نمبر پلیٹس وصول نہ کیے جانے کی تصدیق کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی و صوبائی محکموں اور سندھ پولیس کی گاڑیاں 4 سال میں رجسٹرڈ ہوئیں، سندھ پولیس کے زیر استعمال 8 ہزار گاڑیوں میں اوریجنل نمبر پلیٹس نہیں۔ سندھ پولیس کی موبائلز اور دیگر گاڑیاں مختلف شہروں میں زیر استعمال ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وفاقی و صوبائی محکموں کی رجسٹرڈ 7 ہزار گاڑیوں کی نمبر پلیٹس وصول نہیں کی گئیں، بغیر اوریجنل نمبر پلیٹس کے گاڑیاں استعمال کرنے والوں میں سینئر افسران شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -