اشتہار

ہماری کچرا مہم سے کراچی میں کافی حد تک فرق آیا، وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری کچرا مہم سے کراچی میں کافی حد تک فرق نظر آرہا ہے، 70 فیصد کچرا ان ڈسٹرکٹ سے اٹھایا جہاں سے کچرا نہیں اٹھ رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے لیاقت علی خان کی برسی کے  موقع پر مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا شہید ملت لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں، شہید ذوالفقار علی بھٹو ان کےویژن کولیکر آگے بڑھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئین کے برعکس کوئی بھی کام نہیں ہونےدیں گے ، یہ لوگ آئین توڑنے پر بضد ہیں تو اس کی سزا وہ جانتے ہیں، گورنرسندھ کا وفاق سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،  گورنرایک بار سندھ کا بن جائے تو وہ سندھ کا ہوجاتا ہے ، گورنرصاحب کونیسپاک معاملے کا پورا علم نہیں ہے۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ نے کہا ڈپٹی کمشنرز سے کہاتھا جہاں کچرانظرآئے اسے اٹھانا ہے، کئی جگہ پر کچرا ہے مگر کچھ ڈسٹرکٹ میں اٹھایاہی نہیں جارہا، 3لاکھ ٹن سے زائدکچرالینڈ فل سائٹ پر پہنچ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے وفاق کی طرف سے ایک کچرامہم چلی تھی ، انھوں نے کلیم کیا کہ ڈیڑھ لاکھ کچرا اٹھایا ہے ،  لینڈ فل سائٹ پر کچرے کا وزن ہوتا ہے ، اطلاع کے مطابق انکےکلیم کے برعکس 15ہزارٹن آیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا  میں بھی خود کچرا نہیں اٹھارہا،انتظامیہ کی مدد سے اٹھارہاہوں ، 70فیصد کچرا ان ڈسٹرکٹ سےاٹھایا جہاں سے کچرانہیں اٹھ رہاتھا، ہماری کچرامہم سے کراچی میں کافی حد تک فرق نظرآرہاہے۔

کتوں کےکاٹےکی ویکسین کی فراہمی سےمتعلق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  کتےکےکاٹےکی ویکسین موجود ہے سپلائی کررہےہیں۔

مزید پڑھیں : کتے کو مارنے والے اناڑی پولیس اہلکار نے بچی کو زخمی کردیا

یاد رہے کہ پانچ دن قبل کراچی کے علاقے قائد آباد میں کتے کو مارنے والے اناڑی پولیس اہل کار نے بچی کو زخمی کر دیا تھا، کتے نے بچوں پر حملہ کیا تو نامعلوم پولیس اہل کار نے اس پر گولی چلائی جس سے کتا تو مر گیا لیکن گولی واپس ہو کر بچی کو بھی لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ حکومت نے بڑھتی اموات کے پیش نظر صوبے بھر میں کتا مار مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر سمیت تمام بلدیاتی کونسلرز کو آوارہ کتے پکڑنے کا ٹاسک دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں