تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

صنف آہن: شہریار منور اور سائرہ یوسف کا کردار مداحوں کو بھا گیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صںف آہن‘ کی ہفتے کو 19ویں قسط نشر کی گئی جس کا ایک سین مداحوں کو بھا گیا۔

میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں شہریار منور (میجر اسامہ)، سائرہ یوسف (کیپٹن آرزو ڈینئل) کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کے ایک سین کی مداحوں کی جانب سے تعریفیں کی جارہی ہیں۔

وائرل کلپ میں کیپٹن آرزو اپنے سابق دوست نوریز کو بلا کر ان سے موبائل فون مانگتی ہیں کیونکہ وہ ان کی تصاویر وائرل کرچکے ہوتے ہیں۔

سین میں سائرہ یوسف فوج میں جانے کے بعد نوریز کو بلاتی ہیں ان سے تعلقات ختم کردیتی ہیں اور ان سے موبائل فون مانگتی ہیں تاکہ وہ اس میں موجود اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

وہ اپنے دوست سے کہتی ہیں کہ فوج میں جانے کے بعد اور وردی پہننے کے بعد ان کی اہمیت تبدیل ہوگئی ہے اور اب وہ پہلے جیسی غیر اہم نہیں رہی ہیں۔

سین میں نوریز آرزو سے کہتے ہیں کہ فوجی وردی پہننے سے ان کی اہمیت تبدیل نہیں ہوئی اور وہ ان کے لیے ویسی ہی ہیں، نوریز آرزو کو موبائل دینے سے انکار کرتے ہوئے اور وہاں سے اٹھ کر جانے لگتے ہیں۔

نوریز جانے ہی لگتے ہیں کہ اچانک ان کا سامنا دور کھڑے میجر اسامہ سے ہوجاتا ہے، میجر اسامہ کے سخت لہجے میں سمجھانے کے بعد آرزو کے دوست خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور میجر اسامہ کے کہنے پر اپنا فون بھی دے دیتے ہیں۔

وائرل سین میں دکھایا گیا ہے کہ نوریز جاتے جاتے کیپٹن آرزو سے معافی بھی مانگتے ہیں۔

مذکورہ سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداحوں کی جانب سے شہریار منور اور سائرہ یوسف کے کردار کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے سائرہ یوسف اور شہریار منور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کی اداکاری کو سراہا اور لکھا کہ ایسے ہی مناظر اور مواد کو پاکستانی ٹی وی پر دکھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل صنف آہن کی 20ویں قسط ہفتہ کی رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -