تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

صنف آہن: ’مجھے اُردو کا ایک لفظ بھی نہیں آتا تھا‘ یہالی تاشیا

ندیم بیگ کی ہدایت کاری اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بننے والے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ کی پہلی قسط کل بروز 8 بجے نشر کی جائے گی۔

ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا نے اے آر وائی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کی اور ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے واقعات سے متعلق بتایا۔

اداکارہ تاشیا نے بتایا کہ ندیم بیگ پاکستان کے بہترین ڈائریکٹر ہیں، مجھے یہاں پر ان کی ہدایت کاری میں کام کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوا بلکہ میں نے یہاں بہت انجوائے کیا۔

ندیم بیگ شوٹنگ کے دوران ڈائیلاگ میں میری مدد کرتے تھے کہ اسے اس طرح بولنا ہے۔

تاشیا نے بتایا کہ میں پاکستان آنے سے قبل ایک چیز سے پریشان تھی وہ ’اردو‘ تھی مجھے اردو کا ایک لفظ بھی نہیں آتا تھا، اب میں نے تھوڑی بہت اردو سیکھ لی ہے۔

ساتھی اداکاروں سے متعلق سری لنکن اداکارہ نے کہا کہ سجل علی بہت اچھی اداکارہ ہیں، میں ان کی فلم ’موم‘ دیکھی ہے، رمشا خان خوبصورت بھی ہیں اور ٹیلنٹڈ بھی ہیں، یمنیٰ زیدی بھی بہت اچھی اداکارہ ہیں۔

آرمی یونیفارم سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’آرمی کا یونیفارم پہن کر میں خود کو ’ویمن آف اسٹیل‘ محسوس کررہی تھی۔

تاشیا نے کہا کہ صنف آہن کی شوٹنگ کے دوران سائرہ یوسف کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا میں ان کے ساتھ گانے گاتی تھی، سب سے مہنگی ہے، چلتی رہتی ہے رکتی نہیں دوستی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، کھانے میں پاکستان کی بریانی بہت اچھی لگی، میٹھے میں گلاب جامن، سوہن حلوہ بہت اچھا لگا۔

Comments

- Advertisement -