تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

صنف آہن ’ٹویٹر‘ پر ٹرینڈ بن گیا

اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ کی پہلی قسط نشر کی گئی، ڈرامہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔

ندیم بیگ کی ہدایت کاری اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بننے والے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ کی پہلی قسط آج بروز 8 بجے نشر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

’صنف آہن‘ کی تمام مرکزی اداکاراؤں یعنی سجل علی، یمنیٰ زیدی، رمشا خان، سائرہ یوسف اور کبریٰ خان سمیت سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا کے کرداروں کی فوج میں شمولیت کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے کی پہلی قسط میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں فوج میں جانے کے لیے والدین سے اجازت طلب کررہی ہیں۔

کبریٰ خان (مہ جبیں) کی والدہ ان کی فوج میں جانے کی مخالفت کررہی ہیں تو دوسری جانب والد ان کی حمایت کررہے ہیں۔

اسی طرح یمنیٰ زیدی کے والدین پشاور سے تعلق رکھتے ہیں جو اپنی بیٹی کو فوج میں بھیجنے سے منع کررہے ہیں لیکن وہ والدین کی مرضی کے برعکس چھوٹی بہن کے ساتھ ٹیسٹ دینے نکل جاتی ہیں۔

ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے ساتھ ٹویٹر پر ٹرینڈ کررہی ہیں مداح اداکارہ سجلی علی، کبریٰ خان کی اداکاری کو خوب سراہا رہے ہیں اور اپنی رائے بھی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے اداکاراؤں کی آرمی یونیفارم میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لڑکیاں اور ان کا آغاز۔‘

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’بہترین آغاز ہے۔‘

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’اداکارائیں، ڈرامے کے مہمان اداکار، کہانی، گانا سب کچھ زبردست ہے یہ ایک بلاک بسٹر ڈرامہ ثابت ہوگا۔

Comments

- Advertisement -