سنگاپور : پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر احمد مجتبیٰ نے سنگاپور میں ہونے والا مقابلہ جیت لیا، وہ فیدر ویٹ کیٹیگری کے مقابلوں میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں ہونے والی ون چیمپیئن شپ کی فیدر ویٹ باؤٹ کیٹیگری میں احمد مجتبیٰ کا مقابلہ سنگاپورکے بینڈکٹ اینگ سے ہوا۔
تین راؤنڈز تک جاری مقابلے میں دونوں حریفوں نے ایک دوسرے پر مکسڈ مارشل آرٹ کے بھرپورحربے استعمال کیے۔ کانٹے دار مقابلے کے بعد ججز نے متفقہ فیصلے کے بعد احمد مجتبیٰ کومقابلے کا فاتح کھلاڑی ٹھہرا دیا۔
واضح رہے کہ ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل میں ولفورین کے نام سے پہچان بنانے والے احمد مجتبیٰ کی یہ مسلسل ساتویں کامیابی ہے۔ وہ فیدرویٹ ٹائٹل جیتنے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں۔