بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

سنگاپورین صدر نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپورین صدر تھرمن شانموگرٹنم نے آئندہ انتخابات سے قبل پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنگاپورین صدر نے وزیرِ اعظم لارنس وونگ کے مشورے پر آئندہ انتخابات سے قبل پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا۔

الیکشن کمیشن سنگاپو کے مطابق سنگاپور میں عام انتخابات 3 مئی کو ہوں گے، جبکہ 23 اپریل کاغذاتِ نامزدگی کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

لی خاندان کی قیادت ختم کر کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے والے وزیرِ اعظم لارنس وونگ کے لیے آئندہ انتخابات پہلا انتخابی امتحان ہو گا۔

واضح رہے کہ انہوں نے مئی 2024ء میں پیپلز ایکشن پارٹی کے رہنما، سنگاپور کے بانی وزیرِ اعظم کے بیٹے لی ہسین لونگ کی جگہ لی تھی۔

یاد رہے کہ سنگاپور جنوب مشرقی ایشیا کا ایک جزیرہ ملک ہے جس میں انتہائی ترقی یافتہ مخلوط مارکیٹ اکانومی ہے جو شہریوں اور غیرملکیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

پاکستانی شہریوں سمیت غیرملکی شہری اگر سنگاپور ملازمت کے لیے سنگاپور جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہیں ورک پرمٹ کی لاگو شرائط پر عمل کرنا ہوتا ہے۔

سنگاپور کی جی ڈی پی 501 بلین ڈالر سے زائد ہے، غیرملکی کارکنوں کے لیے مختلف زمروں میں ورک ویزا کی پیشکش کرتا ہے۔

ایمپلائمنٹ پاس یا (ای پی) سنگاپور کی حکومت کی جانب سے غیرملکی پیشہ ور افراد کو منیجر اور ایگزیکٹوز کی سطح کے لیے پیش کیے جانے والے ورک پرمٹ میں سے ایک ہے۔

ای پی حاصل کرنے کے لیے امیدواروں کو تنخواہ کی ضروریات کو پورا کرنے اور تشخیصی ٹیسٹ، کمپاس کے ذریعے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

جنوری 2025 سے ورک پرمٹ کے لیے کم از کم تنخواہ کی ضرورت زیادہ تر سیکیورٹی کے لیے 5600 ڈالر ہوگی جبکہ مالیاتی خدمات کے شعبے کے لیے 6200 ڈالر ہوگی۔

سنگاپور کے وزٹ ویزا کی فیس کتنی ہے؟

علاوہ ازیں امیدواروں کو کمپاس پاس کرنے کی ضرورت ہوگی جو اہلیت، کام کے تجربے اور ملازمت پر رکھنے والی کمپنی کی مالیت کی بنیاد پر درخواست دہندگان کا اندازہ لگاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں