سنگاپور میں متعدد مساجد پر حملوں کا خطرناک منصوبہ بنانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا، دوران تفتیش ملزم نے خوفناک انکشافات کیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مساجد پر حملے کے منصوبے کے الزام میں سنگاپور میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم کرائسٹ چرچ کی طرز پر مساجد پرحملے کرنا چاہتا تھا، ملزم نے جمعہ کی نماز کے بعد 5مساجد پر حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے پہلے 100افراد کو مارنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ملزم کرائسٹ چرچ حملے کے دہشت گرد برینٹن کو اپنا ہیرو سمجھتا ہے، پولیس نے اب تک 17سال کے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سیکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنگاپور میں مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والا 17 سالہ نوجوان سو مسلمانوں کو اس لیے قتل کرنا چاہتا تھا کہ وہ ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو مار سکے جبکہ وہ اپنے حملوں کو لائیو اسٹریم بھی کرنا چاہتا تھا۔