ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

علی عظمت موٹر سائیکل پر چین جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : موسیقی کی دنیا میں اپنی آواز اور پاپ میوزیک کے ذریعے علیحدہ شناخت رکھنے والے معروف پاکستانی گلوکارعلی عظمت اپنی مخصوص موٹرسائیکل پر چین تک کا سفر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاپ اسٹار اور موسیقی کی دنیا میں اپنے میوزک اور آواز کے ذریعے پہچان بنانے والے معروف پاکستانی گلوکار علی عظمت نے بائیک چلانے کے شوق میں چین تک موٹرسائیکل پر سفر کرنے کا اعلان کردیا۔

اس ضمن میں گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے مداحوں کے لیے ’’علی کریزی سینٹرل ایشن ایڈوینچر‘‘ کے نام سے ایک صفحہ بھی بنایا ہے جہاں وہ مداحوں کو اپنے سفر سے آگاہ کریں گے اور اس دوران پیش آنے والے مناظر کو کیمرے میں نظر بند کر کے شیئر کریں گے‘‘۔ راک اسٹار نے اپنے سفر کا آغاز جمعے کی صبح 5 بجے کرتے ہوئے تصویر اپنے صفحے پر شیئر کیں۔

علی عظمت اپنی ٹیم کے ہمراہ سب سے پہلے اسلام آباد پہنچیں گے، جس کے بعد وہ مری، برہان، آزاد کشمیر، مظفرآباد، گڑھی خدا بخش، بالاکوٹ، ناران، ہنزہ، پسو، خنجراب کی سرحدوں سے  گزرتے ہوئے چین پہنچیں گے، اس موقع پر اُن کے ہمراہ ٹیم بھی موجود ہوگی۔

قبل ازیں علی عظمت نے 2011 میں کراچی سے لاہور تک کا سفر موٹر سائیکل پر سفر طے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2013 میں بائی روڈ پاکستان کا دورہ کیا تاہم اس بار وہ پچھلے دو دوروں سے زیادہ مسافت طے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں