تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

مداح‌ کا میشا شفیع کے وارنٹ گرفتاری پر سوال؟ علی ظفر نے کیا کہا؟

معروف گلوکار علی ظفر نے قیامت کب آئے گی کا سوال کرنے والی مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔

پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

 
گلوکار سے مداح نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ میشا شفیع کے وارنٹ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر آپ کیا کہیں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ کام اداروں کا ہے میں نے اپنی ذمہ داری نبھا دی۔

رمشا نامی مداح نے علی ظفر سے پوچھا کہ قیامت کب آئے گی؟ گلوکار نے کہا کہ ’یہ بتانے کے لیے اور بہت سے لوگ موجود ہیں۔‘

مہرین نامی مداح نے پوچھا کہ زندگی نے زندگی بھر غم دیے آخر کیوں؟ اس پر گلوکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ غموں کو خوشی میں بدلنے والے کو ہی بازیگر کہتے ہیں۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ کرپٹو اور این ایف ٹی ایس پر یقین رکھتے ہیں اس پر علی ظفر نے کہا کہ ’یہ ٹھیک ہے یہ یقینی طور پر نئی دنیا کا حصہ ہے۔‘

احمد شیخ نامی مداح نے سوال کیا کہ میرے والد کشور کمار کا گانا ’اک راستہ ہے زندگی‘ آپ کی آواز میں سننا چاہتے ہیں آپ یہ ان پلگ ورژن گائیں گے؟ اس پر علی ظفر نے کہا کہ یہ گانا مجھے بہت پسند ہے۔

چائے اور کافی میں کیا پسند ہے اور اس پر انہوں نے کافی کہا، ایک مداح نے پوچھا کہ 2022 میں آپ کا کوئی نیا البم آئے گا؟ جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ ’دو’ البم آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں