ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان کی ڈوبتی معیشت پر گلوکار علی ظفر بھی بول اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی ڈوبتی اور ڈولتی معیشت پر نامور گلوکار و اداکار علی ظفر نے موجودہ اور سابق وزرائے خزانہ کے سامنے اہم سولات رکھ دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے سوال کیا کہ ملک ترقی و خوشحالی طرف کتنے سال میں گامزن ہوگا؟ بچپن سے دیکھ رہے ہیں جو بھی حکومت آتی ہے کہتی ہے پچھلی نے بیڑا غرق کر دیا۔

علی ظفر نے کہا کہ ہمارے لیے پیپر پر پلان ہے تو بتا دیں، وہ پلان کہاں ہے؟ معیشت کو اس نہج تک پہنچانے میں کس کس کا ہاتھ ہے؟

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر نے مہدی حسن کی غزل گنگنا کر مداحوں پر سحر طاری کر دیا

گلوکار نے کہا کہ بحران سے کیسے نکلیں اس پر دلائل سے بحث کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنی ٹوئٹر پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں بطور ایک طالب علی اپنے خدشات اور سوالات ہمارے موجودہ اور سابق وزرائے خزانہ کے سامنے رکھتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں