تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’بھلے روز رُلانا‘ عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کردی

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے ’درد‘ کی ویڈیو شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکار عاصم اظہر نے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کی، گانے کی ویڈیو میں درفشاں سلیم کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں گانے بول ’بھلے روز رُلانا، ہنسا بھی دینا۔‘ لکھے۔عاصم اظہر نے گانے کا ٹائٹل ’درد‘ لکھ کر ٹوٹے دل کی ایموجی بنائی اور آج کی تاریخ بھی لکھی۔

گانے کے شروع میں عاصم اظہر شعر کہتے ہیں ’پہلے خود سے دور کیا پھر کیا زمانے سے، فرق تک نہیں پڑا تم کو تو میرے جانے سے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’گانے کو 12 جنوری کی صبح 11 بجے ریلیز کیا جائے گا۔

اس سے قبل درفشاں سلیم نے بھی گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ عاصم اظہر کے ساتھ ان کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

مداحوں کی جانب سے عاصم اظہر کے نئے گانے کے کلپ کو پسند کیا جارہا ہے اور گانے پر مداح اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

واضح رہے کہ درفشاں سلیم نے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی، ڈرامے میں دانش تیمور ’شمشیر‘ کے کردار میں جلوہ گر تھے دیگر کرداروں میں نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، زینب قیوم، لائبہ خان، حماد شعیب ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -