پیر, جون 17, 2024
اشتہار

بھارتی گلوکار بی پراک کے کنسرٹ میں خوفناک حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے نامور گلوکار بی پراک کے لائیو کنسرٹ کے دوران افسوس ناک حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں  ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے علاقے کالکاجی میں گزشتہ شپ کنسرٹ کا نعقاد کیا گیا تھا جس میں تقریباً 2 ہزار افراد موجود تھے۔

بی پراک ہندو مذہب کے گیت گا رہے تھے جبکہ ان کے مداح کنسرٹ سے خوف لطف اندوز ہو رہے تھے، اسی دوران افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔

- Advertisement -

کنسرٹ میں اسٹیج اچانک زمین بوس ہوگیا جس کے تنیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ 17 افراد شدید زخمی ہوئے جو اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے کنسرٹ کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی تھی، تقریباً رات 12:30 پر اسٹیج گرنے کی اطلاع ملنی جس میں خاتون ہلاک ہوئیں۔

حادثے کے بعد بی پراک کی جانب سے مداحوں کیلیے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔

بی پراک نے کہا کہ کنسرٹ کے دوران میری آنکھوں کے سامنے ایسا حادثہ پہلے کبھی پیش نہیں آیا، مجھے اس سے گہرا دکھ پہنچا ہے، مجھ کچھ یاد نہیں کہ پرفارمنس کے دوران اچانک سے کیا ہوا تھا۔

گلوکار نے کہا کہ حکام نے تقریب میں حاظرین پر زور دیا تھا کہ وہ نظم و نسق کا مظاہرہ کریں، ہمیں بچوں اور بوڑھوں کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ ان کی زندگیاں بہت اہم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں