تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’میں جانتا ہوں عورت کی عزت اور حفاظت کیسے کی جاتی ہے‘ : بلال سعید کی وضاحت

لاہور: نوجوان پاکستانی گلوکار بلال سعید نے جھگڑے کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں عورت کی عزت اور حفاظت کیسے کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ انٹرنیٹ پر ایک روز قبل دو نوجوانوں اور ایک خاتون کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک شخص خاتون اور اُن کے ساتھ کھڑے مرد کو مار رہا تھا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تشدد کرنے والا کوئی اور شخص نہیں بلکہ گلوکار بلال سعید تھا جس نے ڈولفن فورس کی موجودگی میں بھائی اور بھابھی پر تشدد کیا۔

یہ واقعہ کل کا نہیں بلکہ کہا جارہا ہے کہ چند روز قبل لاہور کے تھانہ سندر کی حدود میں پیش آیا تھا۔ ڈولفن پولیس کے مطابق واقعہ 8 جنوری کو پیش آیا، انہیں ہیلپ لائن پر رضا سعید نامی شخص (بھائی) نے اطلاع دی کہ بلال سعید اہلیہ سمیت دونوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔

ترجمان ڈولفن پولیس کا کہنا تھا کہ کال موصول ہونے کے بعد ٹیم واقعے کی جگہ پر پہنچی تھی، بلال سعید گھر سے نکلے اور اپنے بھائی کو تھپڑ دے مارا اور بھائی اور بھابھی سے جھگڑا کیا۔ پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم نے فریقین میں جھگڑا چھڑوانے کی کوشش کی اور پھر فریقین کو تھانہ سندر منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بعد ازاں دونوں بھائیوں کے مابین معاملہ حل ہونے کے بعد اس واقعے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: گلوکار بلال سعید کا بھائی اور بھابھی پر تشدد، ویڈیو وائرل

اب گلوکار نے اپنی اس وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت پیش کی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ خاتون پر ہاتھ اٹھانے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود ہی تھے۔

بلال سعید نے واقعے کے چند گھنٹے بعد ہی اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے گھر کا سامان بکھرا اور ٹوٹا ہوا نظر آرہا تھا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’میں نے جو کچھ برداشت کیا یہ اُس کی ایک جھلک ہے،  میں نے ہمیشہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کی کیونکہ ایک آرٹسٹ کو یہی زیب دیتا ہے مگر انہوں نے میری خاموشی کا ناجائز فائدہ اٹھایا‘۔

بلال سعید نے لکھا کہ ’لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ مشہور ہونا اعزاز نہیں بلکہ اصل میں کبھی کبھار یہ ایک مسئلے کی وجہ بھی ہوسکتا ہے، تشدد چاہے مرد پر ہو یا عورت پر، دونوں صورتوں میں غلط ہے‘۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ’میں نے اپنے پیاروں کے تحفظ کے لیے  سب کچھ کیا کیونکہ اپنے پیاروں کا تحفظ میرا حق ہے‘۔

بلال سعید نے لکھا کہ اس جھگڑے پر مجھے کوئی فخر نہیں ہے لیکن میں انسان ہوں اور جو گزشتہ کئی سالوں سے اس صورت حال کو برداشت کررہا تھا اور اس بار صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹ گیا تھا۔ انہوں نے مداحوں سے معذرت بھی کی کہ اور کہا کہ میں تشدد کی حمایت یا اسے فروغ دینے کا حامی نہیں ہوں۔

انہوں نے  مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں جانتا ہوں عورت کی عزت اور اُس کی حفاظت کیسے کرتے ہیں، میں نے خاتون پر ہاتھ صرف اپنی فیملی کو بچانے کے لیے اٹھایا۔ یہ لوگ ایک طویل عرصے سے مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔‘

Comments

- Advertisement -