جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

گلوکارہ حمیرہ ارشد نے خاوند سے خلع کی درخواست دائرکردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : فیملی عدالت نے معروف گلوکارہ حمیرہ ارشد کی جانب سے خلع کے لئے دائر درخواست پر گلوکارہ کے خاوند احمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی فیملی عدالت کی جج جویریہ ملک نے گلوکارہ حمیرہ ارشد کی جانب سے دائر دعوای کی سماعت کی۔

حمیرہ ارشد نے موقف اختیار کیا کہ اس کاخاوند اس کے اور بیٹے کے حقوق پورے نہیں کررہا، جس کی وجہ سے ان کی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہے۔

- Advertisement -

حمیرہ ارشد کے مطابق پہلے بھی متعدد بار ناچاقی ہوئی مگر بیٹے کی خاطر سب کچھ برداشت کیا تاہم اب وہ اپنے خاوند کے ساتھ مزید زندگی بسر نہیں کرنا چاہتیں لہذا عدالت انکے حق میں خلع کی ڈگری جاری کرے۔

گلوکارہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وہ اپنا حق مہر بھی چھوڑنے کو تیار ہےجس پرعدالت نے حمیرا ارشد کے خاوند احمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں بھی حمیرہ ارشد اور ان کے خاوند احمد بٹ کے درمیان نا چاقیاں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف دھواں دار پریس کانفرنسز کی تھیں اور مالی نقصانات پہنچانے کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔

شوبز کی دنیا کے معروف جوڑے میں علیحدگی روکنے کے لیے دونوں کے ساتھی فنکار اور کچھ قریبی دوستوں نے اپنا کردار ادا کیا تھا۔

یاد رہے بارہ سال قبل 2004 میں حمیرہ ارشد کے مقبول گیت گل سن ڈھولنا کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران ان کی ملاقات احمد بٹ سے ہوئی جودوستی، محبت اور پھر شادی میں بدل گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں