ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

گلوکار جواد احمد دوسری بار کورونا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معروف گلوکار جواد احمد دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار جواد احمد میں دوسری بار کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔

جواد احمد کو بخار اور گلے میں درد کی شکایات تھیں جس کے بعد انہوں نے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔

گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ میں اساتذہ کے احتجاج میں گیا تھا اندیشہ ہے کہ شاید ادھر سے یہ وائرس مجھ میں منتقل ہوا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں لیکن خود کو گھر تک محدود کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جواد احمد گزشتہ سال یکم نومبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں ماہرہ خان، آمنہ الیاس، عثمان مختار ودیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں