پشاور: معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے پشاور زلمی کی حمایت کردی اور کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں بہترین ہیں تاہم پشاور زلمی کے لیے دعاگو ہوں۔
اے آر وائی نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے استاد راحت فتح نے کہا کہ کرکٹ کی واپسی پر بچہ بچہ خوش ہے میں بھی خوش ہوں، پشاور زلمی فائنل میں آگئی ہے پوری محنت کے ساتھ، کوئٹہ نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا میں دونوں ٹیموں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم پشاور زلمی کو سپورٹ کرتا اور شاہد آفریدی کے لیے دعاگو ہوں کہ ان کی انجری جلد ختم ہوجائے، ٹورنامنٹ پشاور زلمے ہی جیتے گی یہ تاج ان کے حصے میں ہی آئے گا۔
اس موقع پر انہوں نے پشاور زلمی کے لیے گانا بھی گنگنایا میں زلمے ہوں پشاور کا، حقیت جان پاؤ گے، جو الجھو گے تو یقیناً ہار جاؤ گے۔(دیکھیں ویڈیو)