جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حیدرآباد میں گلوکار سیف سمیجو کو جان سے مارنے دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد میں مشکوک شخص نے گلوکار سیف سمیجو کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشکوک شخص گلوکار سیف سمیجو کے فوڈ کیفے آیا، اسٹاف سے بدتمیزی کی اور انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، تحقیقات جاری ہیں۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر ذوالفقار علی شاہ نے گلوکار سیف سمیجو اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ کیا ہے اور گلوکار کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مشکوک شخص کے سندھ میوزیم آنے پر عملے سے تفصیلات طلب کرلیں۔

ذوالفقار علی شاہ نے ہدایت کی کہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے، انہوں نے گلوکار کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی حیدرآباد نے بھی گلوکار سیف سمیجو سے رابطہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں