تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گلوکار شوکت علی کی حالت تشویشناک، دعاؤں کی اپیل

کراچی : پانچ دہائیوں تک لوک موسیقی سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے گلوکار شوکت علی کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا، ان کے صاحبزادے نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

جگر کے عارضے میں مبتلا ماضی کے لوک گلوکار شوکت علی علاج کی غرض سے سی ایم ایچ لاہور میں داخل ہیں۔ جہاں ان کی طبیعت میں فی الحال کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شوکت علی کی طبیعت بدستور خراب ہے اور ان کے جگر نے کام کرنا بھی چھوڑ دیا ہے
جس کے سبب ان حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے شوکت علی کے بیٹے عمران شوکت نے بتایا کہ ان کے والد کا جگر کام نہیں کر رہا ہےاور ڈاکٹرز تقریباً جواب دے چکے ہیں۔

عمران شوکت نے اپنے والد کے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شوکت علی کے لیے دعا صحت کریں۔ شوکت علی کو گزشتہ دنوں طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جاچکا ہے،انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی خوب نام کمایا، 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کو جوش دلاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -