تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مردان میں فائرنگ، گلوکار جاں بحق، بیٹا زخمی

مردان: خیبرپختون خواہ سے تعلق رکھنے والے پشتو گلوکار کفایت شاہ باچا قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

مردان پولیس کے مطابق کفایت شاہ کو جمعے کے روز مخالفین نے اُس وقت نشانہ بنایا، جب وہ اپنے چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ گھر سے مسجد کی طرف جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق قاتلانہ حملے میں کفایت شاہ جاں بحق ہوگئے جبکہ اُن کا بیٹا زخمی ہوا، جس کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی، اب اُس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پولیس افسر کے مطابق مقتول کے بھائی نے اپنے مخالفین پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

گلوکار کے بھائی نے بتایا کہ ’ہم جمعے کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد جارہے تھے کہ اچانک مخالفین نے فائرنگ شروع کردی‘۔

پولیس کے مطابق کفایت شاہ باچا حملے میں شدید زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Comments

- Advertisement -