ممبئی: بالی وڈ میں ’بیبو‘ کے نام سے شہرت رکھنے والی نامور اداکارہ کرینہ کپور کی فلم ’سنگھم اگین‘ سے پہلی جھلک سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رواں سال ستمبر میں سنگھم اگین کا اعلان ہونے کے بعد اجے دیوگن، روہت شیٹی اور رنویر سنگھ نے عکس بندی شروع کی اور سیٹ سے اپنی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
اکشے کمار مصروفیات کے باعث سیٹ پر موجود نہیں تھے تاہم بعد میں ان کی ایکشن سے بھرپور تصویر جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر مرکزی کرداروں کی تصاویر نے مداحوں کو محظوظ کیا۔
اجے دیوگن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کرینہ کپور کی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کو بھرپور ایکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔ زخمی کرینہ کپور نے بندوق سے دشمن پر نشانہ لگا رکھا ہے۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اجے دیوگن نے کیپشن میں لکھا کہ ’سخت، مضبوط اور سنگھم کی طاقت! اونی سنگھم سے ملیے۔‘
روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں نظر آئیں گی جنہوں نے اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کیا ہے۔