پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

50 فٹ گہرے گڑھے میں گرنے والی معمر خاتون کو نکال لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: ریسکیو ٹیم نے پچاس فٹ گہرے گڑھے میں گرنے والی معمر خاتون کو بحفاظت نکال لیا،خاتون کا مکان پانی کے عمل سے چٹان میں پیدا ہو جانے والا سُوراخ کے باعث منہدم ہوگیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے نواحی گاؤں میں اچانک ایک گھر زمین بوس ہوا،جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکار جب متاثرہ جگہ پر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ مکان کے دھنسنے کے بعد اٹھہتر سالہ معمر خاتون بھی لاپتہ ہوگئیں ، جس پر امدادی ٹیموں نے ملبے کو صاف کرنے اور بزرگ خاتون کی تلاش کے لئےخصوصی ٹیم اور ایک کرین کو طلب کیا۔

امدادی ٹیموں نے سخت جدوجہد کے بعد معمر خاتون کو مکان کے ملبے سے بحفاظت نکال لیا،واقعے سے متعلق متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ملبے تلے دب جانے والی میری نانی ہیں، جب یہ واقعہ رونما ہوا تو وہ گھر میں موجود تھیں، بعد ازاں گڑھے میں گر گئی تھیں۔

اہم ترین

مزید خبریں