اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی تقرری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر حماس کی جانب سے یحییٰ سنوار کو اپنا سربراہ مقرر کرنے پر تنقید کی ہے۔
ایکس پر ایک نئی پوسٹ میں کاٹز نے کہا کہ سنوار کی پروموشن "دنیا کو ایک واضح پیغام بھیجتی ہے کہ فلسطین کا مسئلہ اب مکمل طور پر ایران اور حماس کے کنٹرول میں ہے”۔
- Advertisement -
اسرائیلی وزیر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مغربی کنارے پر اسرائیل کا قبضہ جائز ہے کیونکہ یہ واحد چیز ہے جو حماس کو مکمل طور پر قبضے سے روکتی ہے۔
انہوں نے حماس کے اتحادی ایران پر بھی الزام لگایا کہ وہ مبینہ طور پر اردن اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ہتھیار سمگل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔