بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سر ڈان بریڈ مین کی ٹوپی کروڑوں میں نیلام

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کی تاریخ کے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈ مین کی مشہور زمانہ بیگی گرین ٹوپی کروڑوں روپے میں نیلام ہو گئی۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈ مین کی بیگی گرین ٹوپی سڈنی میں ہونے والی ایک نیلامی میں 4 لاکھ 70 ہزار ڈالرز (پاکستانی لگ بھگ 13 کروڑ روپے) میں نیلام ہو گئی۔

کرکٹ کی دنیا میں سب سے پہلے سر کا خطاب پانے والے ڈان بریڈ مین نے یہ اونی ٹوپی 48-1947 کے سیزن میں بھارت کے دورہ آسٹریلیا کے دوران استعمال کی تھی۔

- Advertisement -

یہ ہوم گراؤنڈ پر ڈان بریڈ مین کی آخری سیریز تھی جس میں انہوں نے مہمان ٹیم کے خلاف 6 اننگز میں 178.75 کی اوسط سے 715 رنز بنائے تھے۔ اس سیریز میں انہوں نے تین سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

ڈان بریڈ مین کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب بلے باز ہیں جن کی 99.94 رنز کی اوسط کے قریب آج تک کوئی نہیں پہنچ سکا ہے۔

اس سے قبل 2020 میں بھی ڈان بریڈ مین کی ایک ٹوپی نیلام کی گئی تھی۔ انہوں نے یہ ٹوپی 1928 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے دوران پہنی تھی اور یہ دو لاکھ 90 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں