ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

سرڈان بریڈمین کی ’ڈیبیو کیپ‘ لاکھوں ڈالرز میں فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹر سر ڈان بریڈ مین کی ٹیسٹ ڈیبیو کیپ 4 لاکھ 50 ہزارآسٹریلوی ڈالرز میں فروخت کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری آسٹریلوی بیٹسمین سر ڈان بریڈ مین کی ڈیبیو کیپ آسٹریلوی تاجر پیٹر فریڈ مین نے 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز میں خرید لی۔

سر ڈان بریڈ مین کی ڈیبیو کیپ ایک ہفتہ نیلامی میں رکھی گئی لیکن ریزرو پرائز تک نہ پہنچ سکی، لیجنڈری بیٹسمین کی کیپ ایک سے دو ملین آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع تھی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سر ڈان بریڈ مین کو 1928 میں روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو پر کیپ پیش کی گئی تھی۔

Sir Donald Bradman's 'baggy green' cap from his Test debut in 1928 up for  auction

لیجنڈری بیٹسمین کی کیپ خریدنے والے مسٹر فریڈ مین کا کہنا تھا کہ ’وہ آئندہ سال کے اوائل میں ملک بھر میں کیپ کے ہمراہ دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، خوشی ہے کہ وہ مختلف قصبوں میں ان کی یادداشتوں کا حصہ بانٹ سکیں گے۔

فریڈ مین نے کہا کہ ’بریڈ مین ناصرف کھیل کے میدان میں ہماری لیے اہمیت کے حامل تھے اور اب بھی وہ سب سے معتبر ایتھلیٹس میں سے ایک تھے۔’

یاد رہے کہ ڈان بریڈ مین 2001ء میں 92 برس کی عمر میں ایڈیلیڈ میں چل بسے تھے، ان کے انتقال کے بعد آسٹریلیا کی حکومت نے 20 سینٹ کے یادگاری سکے جاری کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں