تازہ ترین

لیجنڈری کھلاڑی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

لندن: کرونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے اور اب لیجنڈری کھلاڑی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش فٹبال کلب لیورپول کے لیجنڈری کھلاڑی کینی ڈیلگلش کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، 69 سالہ فٹبالر کو کرونا وائرس کی علامات محسوس نہیں کی گئیں۔

کینی ڈیلگلش کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لیورپول فٹبالر کیلئے 502میچز کھیلے اور اپنی متعدد بار گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

لیجنڈری کھلاڑی کے کرونا میں مبتلا ہونے پر لیور پول کے کھلاڑیوں نے ان کی صحت یابی کے لیے فکر مند ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد کرونا وائرس کو شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، برطانوی وزیراعظم بھی چند روز قبل کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 73 ہزار 758 ہے اور وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

Comments

- Advertisement -